17 اگست 2026 - 14:17
ٹرمپ کا اپنے حامی میڈیا پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامی سمجھے جانے والے میڈیا ادارے فاکس نیوز پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چینل ’’جعلی خبروں‘‘ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامی سمجھے جانے والے میڈیا ادارے فاکس نیوز پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چینل ’’جعلی خبروں‘‘ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر فاکس نیوز کی خبروں اور تجزیوں پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ فاکس نیوز کی میزبان شینن بریم کے ساتھ اس چینل کو دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے جعلی خبروں کے لیے سی این این دیکھنا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ فاکس نیوز ان کے بارے میں منفی خبریں نشر کرنے پر توجہ دے رہا ہے اور ایسے اعداد و شمار، چارٹس اور سروے پیش کرتا ہے جو ان کے سیاسی مؤقف کے خلاف ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہیکہ چینل ان کی حکومت کی کامیابیوں کو مناسب کوریج نہیں دیتا، جن میں ملک میں بڑی سرمایہ کاری، وینزویلا سے متعلق کامیابیوں اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے دعووں سمیت دیگر اقدامات کا ذکر کیا۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شینن بریم ہر ہفتے ان کے مخالفین کو پروگرام میں مدعو کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہیکہ فاکس نیوز کی جانب سے منفی کوریج کے باوجود وہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اپنی حکومت کی کامیابیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر یہ تنقید اس لیے بھی قابلِ توجہ ہے کہ یہ چینل طویل عرصے سے امریکی قدامت پسند حلقوں اور ٹرمپ کے حامی ووٹرز میں مقبول سمجھا جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha